صحيح ابن خزيمه
— افطاری کے وقت اور جن چیزوں سے افطاری کرنا مستحب ہے اُن کے ابواب کا مجموعہ
باب: روزے میں وصال کرنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 2068
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ أَبِي الزِّنَادِ , عَنِ الأَعْرَجِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّكَ وَاصِلُ ؟ ! قَالَ : " إِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ , إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وصال کرنے ( رات اور دن کا مسلسل روزہ رکھنے ) سے بچو ۔ “ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ، آپ بھی وصال کرتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک میں تمہاری طرح نہیں ہوں ۔ میں اس حال میں رات گزارتا ہوں کہ میرارب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے ۔ “