صحيح ابن خزيمه
— روزے کی حالت میں ایسے مباح اور جائز اعمال کے ابواب کا مجموعہ جن کے بارے میں علمائے کرام کا اختلاف ہے
باب: روزے دار کو بیویوں کے سروں اور اُن کے چہروں کا بوسہ لینے کی رخصت ہے ۔ اُن علماء کے مذہب کے برخلاف جو اسے مکروہ سمجھتے ہیں
حدیث نمبر: 2002
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ جناب عبداللہ بن شقیق کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں ( اپنی بیویوں کے ) سروں کا بوسہ لے لیتے تھے ۔