صحيح ابن خزيمه
— روزہ دار کا روزہ توڑنے والے افعال کے ابواب کا مجموعہ
باب: اس بات کا بیان کہ سینگی لگوانے سے سینگی لگانے والے اور سینگی لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے
حدیث نمبر: 1981
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، نا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : " لا بَأْسَ بِالْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ روزے دار کو سینگی لگوانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔