صحيح ابن خزيمه
— روزہ دار کا روزہ توڑنے والے افعال کے ابواب کا مجموعہ
باب: اس بات کا بیان کہ سینگی لگوانے سے سینگی لگانے والے اور سینگی لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے
حدیث نمبر: 1970
وَقَدْ ثنا أَيْضًا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ ، ثنا أَبُو يَحْيَى ، ثنا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، وَالضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِي ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ فِي الْحِجَامَةِ : " إِنَّمَا كَانُوا يَكْرَهُونَ . قَالَ : أَوْ قَالَ يَخَافُونَ الضَّعْفَ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سینگی لگوانے کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام سینگی لگوانا ناپسند کرتے تھے ۔ یا فرمایا کہ وہ کمزوری سے ڈرتے تھے ( اس لئے سینگی نہیں لگواتے تھے ـ )