صحيح ابن خزيمه
— روزہ دار کا روزہ توڑنے والے افعال کے ابواب کا مجموعہ
باب: جو شخص جان بوجھ کر قے کرے اس پر روزے کی قضا دینا واجب ہے
حدیث نمبر: 1961
حَدَّثَنَاهُ عَلِيُّ مَرَّةً أُخْرَى ، فَقَالَ : " مَنْ ذَرَعَهُ الْقَيْءُ فَلَيْسَ عَلَيْهِ قَضَاءٌ ، وَمَنِ اسْتَقَاءَ فَلْيَقْضِ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا أَبُو سَعِيدٍ الْجُعْفِيُّ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَمحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام صاحب اپنے استاد علی بن حجر سعدی کی دوسری روایت بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس شخص کو قے خود بخود آجائے تو اس پر قضا دینا واجب نہیں ہے اور جو جان بوجھ کرقے کرے تو وہ اس کی قضا دے ۔ “