صحيح ابن خزيمه
— چاند اور ماہِ رمضان کے روزوں کی ابتداء کے وقت پر مشتمل ابواب کا مجموعہ
باب: جب رمضان کا چاند نظر نہ آئے تو شعبان کے تیس دن پورے کیئے بغیر رمضان کا روزہ رکھنا منع ہے
حدیث نمبر: 1911
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تُقَدِّمُوا هَذَا الشَّهْرَ حَتَّى تَرَوَا الْهِلالَ أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس مہینے ( رمضان ) سے آگے نہ پڑھو حتُیٰ کہ تم چاند دیکھ لو یا ( شعبان کی ) گنتی مکمّل کرلو ۔ “