صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب المسح على الخفين— موزوں پر مسح کرنے کے ابواب کا مجموعہ
(146) بَابُ ذِكْرِ الْخَبَرِ الْمُفَسِّرِ لِلْأَلْفَاظِ الْمُجْمَلَةِ الَّتِي ذَكَرْتُهَا، باب: (مسح کے متعلق) گذشتہ مجمل الفاظ کی تفسیر کرنے والی حدیث کا بیان
حدیث نمبر: 191
نا الْقَاسِمُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَعْرُوفٍ ، نا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زَكَرِيَّا ، وَحُصَيْنٍ ، وَيُونُسَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، سَمِعَهُ مِنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَتَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ ؟ قَالَ : " إِنِّي أَدْخَلْتُ رِجْلَيَّ وَهُمَا طَاهِرَتَانِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ موزوں پر مسح کرتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بلاشبہ میں نے دونوں پاؤں کو طہارت کی حالت میں ( موزوں میں ) داخل کیا ہے ۔ “