حدیث نمبر: 1909
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، نا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا ثَلاثِينَ ، وَالشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا " ، وَيَعْقِدُ فِي الثَّالِثَةِ ، " فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا ثَلاثِينَ " . وَفِي خَبَرِ ابْنِ فُضَيْلٍ : ثُمَّ طَبَّقَ بِيَدِهِ ، وَأَمْسَكَ وَاحِدَةً مِنْ أَصَابِعِهِ ، " فَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْكُمْ فَثَلاثِينَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مہینہ ایسے ایسے اور ایسے تیس دن کا ہوتا ہے ۔ اور مہینہ اس طرح اور اس طرح بھی ہوتا ہے ۔ اور تیسری ( اپنے انگوٹھے کو ) بند کر لیتے ( یعنی مہینہ اُنتیس دن کا بھی ہوتا ہے ) اور اگر تم پر بادل چھا جائیں تو ( شعبان کے ) تیس دن مکمّل کرلو ۔ “ جناب ابن فضیل کی روایت میں ہے کہ ” پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ کھولا اور ایک اُنگلی کو بند رکھا ( اُنتیس کا اشارہ کیا ) پھر اگر تم پر بادل چھائے ہوں تو (شعبان کے ) تیس دن پورے کرو ـ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1909
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده صحيح