صحيح ابن خزيمه
— جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب ( کا مجموعہ )
باب: امام کا جمعہ کے بعد اپنے گھر میں نفل نماز پڑھنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 1870
نا عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ مَالِكٌ : أَخْبَرَنِي عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، " أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اُنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز جمعہ اور نماز مغرب کے بعد دو رکعات اپنے گھر میں پڑھتے ہوئے دیکھا ہے ۔