حدیث نمبر: 187
نا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، نا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَامِرٍ الْبَجَلِيِّ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ ، أَنَّ جَرِيرًا بَالَ وَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَعَابُوا عَلَيْهِ ، فَقَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ " . فَقِيلَ لَهُ : ذَلِكَ قَبْلَ الْمَائِدَةِ ؟ قَالَ : " إِنَّمَا كَانَ إِسْلامِي بَعْدَ الْمَائِدَةِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

حضرت ابوزرعہ بن عمرو بن جریر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا اور وضو کیا، اور اپنے موزوں پر مسح کیا، تو لوگوں نے اُن پر عیب لگایا ( ‏‏‏‏یعنی اُن کے مسح کرنے کو ناپسندیدہ اور ناکافی سمجھا ) تو اُنہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ اُن سے عرض کی گئی کہ ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا موزوں پر مسح کرنا ) یہ تو سورۃ مائدہ کے نزول سے پہلے تھا ؟ اُنہوں نے فرمایا کہ بیشک میں سورہ مائدہ کے نزول کے بعد ہی اسلام لایا تھا۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب المسح على الخفين / حدیث: 187
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده صحيح