حدیث نمبر: 186
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، نا أَبُو أُسَامَةَ . ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نا وَكِيعٌ ، كِلاهُمَا ، عَنِ الأَعْمَشِ . ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، نا الأَعْمَشُ . وَحَدَّثَنَا الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ وَهُوَ الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامٍ ، قَالَ : رَأَيْتُ جَرِيرًا بَالَ ، ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ " فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى " ، فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ هَذَا " ، هَذَا حَدِيثُ الصَّنْعَانِيِّ ، وَلَمْ يَقُلِ الآخَرُونَ : رَأَيْتُ جَرِيرًا . وَفِي حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ ، قَالَ إِبْرَاهِيمُ : وَكَانَ أَصْحَابَنَا يُعْجِبُهُمْ حَدِيثَ جَرِيرٍ ، لأَنَّ إِسْلامَهُ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ . وَفِي حَدِيثِ وَكِيعٍ : كَانَ يُعْجِبُهُمْ حَدِيثُ جَرِيرٍ ، إِسْلامُهُ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

حضرت ھمام بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کو دیکھا، اُنہوں نے پیشاب کیا، پھر کھڑے ہوکر نماز پڑھی، اُن سے اس بارے میں پوچھا گیا ( کہ آپ نے موزوں پر مسح کیوں کیا ہے ) تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔ یہ صنعائی کی روایت ہے۔ باقی راویوں نے « رأيت جريراً » ” میں نے جریر کو دیکھا “ کے الفاظ بیان نہیں کئے۔ اب اسامہ کی روایت میں ہے کہ ابراہیم کہتے ہیں کہ ہمارے اصحاب کو سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کی حدیث بڑی پسند تھی کیونکہ وہ سورہ مائدہ کے نزول کے بعد اسلام لاۓ تھے۔ اور وکیع کی راویت میں ہے کہ اُنہیں سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کی حدیث بہت پسند تھی کیونکہ وہ سورہ مائدہ نازل ہو نے کے بعد اسلام لائے تھے ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب المسح على الخفين / حدیث: 186
تخریج حدیث صحيح بخاري