حدیث نمبر: 1851
ثَنَاهُ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ اللَّيْثِيِّ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَلْيُصَلِّ إِلَيْهَا أُخْرَى " . قَالَ أُسَامَةُ : وَسَمِعْتُ مِنَ أَهْلِ الْمَجْلِسِ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، وَسَالِمًا ، يَقُولانِ : بَلَغَنَا ذَلِكَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ جس شخص نے جمعہ کی ایک رکعت پا لی تو وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملا کر پڑھ لے ۔ “ جناب اسامہ کہتے ہیں کہ میں نے اہلی مجلس قاسم بن محمد اور سالم دونوں سے سنا وہ دونوں فرماتے تھے کہ ہمیں یہ بات پہنچی ہے ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1851
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده حسن