حدیث نمبر: 1830
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : حَفِظْنَاهُ مِنِ ابْنِ عَجْلانَ , عَنْ عِيَاضٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ : كَانَ مَرْوَانُ يَخْطُبُ ، فَصَلَّى أَبُو سَعِيدٍ , فَجَاءَتْ إِلَيْهِ الأَحْرَاسُ لِيُجْلِسُوهُ , فَأَبَى حَتَّى صَلَّى , فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ أَتَيْنَاهُ , فَقُلْنَا لَهُ : كَادُوا يَفْعَلُونَ بِكَ , غَفَرَ اللَّهُ لَكَ . فَقَالَ : " لَنْ أَدَعَهُمَا أَبَدًا بَعْدَ أَنْ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

جناب عیاض ، سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ مروان خطبہ دے رہا تھا تو سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھنا شروع کردی ـ تو محافظ اُنہیں بٹھانے کے لئے آگئے تو سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے بیٹھنے سے انکار کر دیا حتّیٰ کہ نماز ادا کرلی ۔ پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو ہم اُن کے پاس آئے اور اُن سے عر ض کی کہ اللہ آپ کی بخشش فرمائے یہ لوگ آپ کو تکلیف دینا ہی چاہتے تھے ۔ تو اُنہوں نے فرمایا کہ میں یہ دو رکعات ہرگز ہرگز نہیں چھوڑوں گا جبکہ میں ان کا حُکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن چکا ہوں ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1830
تخریج حدیث تقدم ۔۔۔