حدیث نمبر: 1780
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نا الْوَلِيدُ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَمَّا اسْتَوَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ ، قَالَ لِلنَّاسِ : " اجْلِسُوا " , فَسَمِعَهُ ابْنُ مَسْعُودٍ وَهُوَ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ ، فَجَلَسَ . فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَعَالَ يَا ابْنَ مَسْعُودٍ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے تو آپ نے لوگوں سے کہا : ” بیٹھ جاؤ ۔ “ تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے آپ کا یہ حُکم سنا جبکہ وہ مسجد کے دروازے پر تھے تو وہ ( وہیں ) بیٹھ گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” اے ابن مسعود ( اندر ) آجاؤ ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1780
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن