صحيح ابن خزيمه
— جمعہ کے لئے خوشبو لگانے ، مسواک کرنے اور ( اچھا ) لباس پہننے کے ابواب کا مجموعہ
باب: جمعہ کے لئے جبہ پہننا مستحب ہے ، بشرطیکہ حجاج بن ارطاۃ نے یہ روایت ابوجعفر محمد بن علی سے سنی ہو
حدیث نمبر: 1766
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ يَعْنِي ابْنَ غِيَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " كَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبَّةٌ يَلْبَسُهَا فِي الْعِيدَيْنِ ، وَيَوْمِ الْجُمُعَةِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جبّہ تھا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین اور جمعہ کے دن زیب تن فرماتے تھے -