صحيح ابن خزيمه
— غسل جمعہ کے ابواب کا مجموعہ
باب: جمہ کے دن عسل کرنے کے حُکم کی ابتدء کی علت و سبب کا بیان
حدیث نمبر: 1753
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثنا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَانَ النَّاسُ عُمَّالَ أَنْفُسِهِمْ , فَكَانُوا يَرُوحُونَ إِلَى الْجُمُعَةِ كَهَيْئَتِهِمْ , فَقِيلَ لَهُمْ : لَوِ اغْتَسَلْتُمْ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ لوگ اپنے کام کاج خود ہی کرتے تھے ، تو وہ جمعہ کے لئے اپنی اسی حالت میں چلے جاتے تو اُنہیں حُکم دیا گیا کہ اگر تم غسل کرلیا کرو تو بہتر ہے ۔