صحيح ابن خزيمه
— غسل جمعہ کے ابواب کا مجموعہ
باب: خطبہ جمعہ کے دوران خطیب کا جمعہ کے دن غسل کرنے کا حُکم دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1751
نا الْحَسَنُ بْنُ قَزْعَةَ ، نا الْفُضَيْلُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ ، نا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ وَهُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ : " إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَغْتَسِلْ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے خطاب فرما رہے تھے : ” جب تم میں سے کوئی شخص ( جمعہ کے لئے ) مسجد میں آئے تو اُسے غسل کرلینا چاہیے ۔ “