صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الوضوء وسننه— وضو اور اس کی سنتوں کے ابواب کا مجموعہ
( 135) بَابُ إِبَاحَةِ غَسْلِ بَعْضِ أَعْضَاءِ الْوُضُوءِ شَفْعًا، وَبَعْضِهِ وِتْرًا. باب: بعض اعضائے وضو کو جفت اور بعض کو طاق مرتبہ دھونا جائز ہے
حدیث نمبر: 172
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا ، وَيَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ ، وَرِجْلَيْهِ مَرَّتَيْنِ ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ " ، وَأَرَاهُ قَالَ : وَاسْتَنْثَرَمحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ نے وضو کیا تواپنا چہرہ مبارک تین بار دھویا، اور دونو ہاتھ دو مرتبہ دھوئے اور دونوں پاؤں دو مرتبہ دھوئے ، اور اپنے سر کا مسح کیا ، میرا خیال ہے کہ اُنہوں نے کہا ، اور ناک جھاڑی ۔