حدیث نمبر: 1694
نا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ ، إِذَا سَجَدَ الرِّجَالُ فَاحْفَظُوا أَبْصَارَكُنَّ " . قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ : مِمَّ ذَاكَ ؟ قَالَ : مِنْ ضِيقِ الأُزُرِ . نا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، بِمِثْلِهِ ، وَقَالَ : " فَاحْفَظُوا أَبْصَارَكُمْ مِنْ عَوْرَاتِ الرِّجَالِ " ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے عورتوں کی جماعت ، جب مرد سجدہ کریں تو تم اپنی نظروں کی حفاظت کرو -“ امام ابوسفیان کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن ابی بکر سے پوچھا ، ( آپ نے ) یہ حُکم کس لئے دیا ؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ تہہ بند اور چادروں کے تنگ اور چھوٹے ہونے کہ وجہ سے - “ امام صاحب اپنے استاد ابو یحییٰ محمد بن عبدالرحیم کی سند سے مذکورہ بالا روایت کی مثال بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تم مردوں کے ستر سے اپنی نظروں کی حفاظت کرو ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة النساء فى الجماعة / حدیث: 1694
تخریج حدیث تقدم ۔۔۔