صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب صلاة النساء فى الجماعة— عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ
(180) بَابُ فَضْلِ صُفُوفِ النِّسَاءِ الْمُؤَخَّرَةِ عَلَى الصُّفُوفِ الْمُقَدَّمَةِ، باب: عورتوں کی پچھلی صفوں کی اگلی صفوں پر فضیلت اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ جب عورتوں کی صفیں مردوں کی صفوں سے دور ہوں گی تو وہ افضل و بہتر ہوگا
حدیث نمبر: 1693
وَالدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ صُفُوفَهُنَ إِذَا كَانَتْ مُتَبَاعِدَةً عَنْ صُفُوفِ الرِّجَالِ كَانَتْ أَفْضَلَ.نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا الْعَلاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا ، وَشَرُّهَا آخِرُهَا ، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا ، وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ مردوں کی بہترین صفیں اگلی ہیں اور اُن کی بدترین صفیں پچھلی ہیں اور عورتوں کی بہترین صفیں پچھلی ہیں اور اُن کی بدترین صفیں اگلی ہیں - “