صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب صلاة النساء فى الجماعة— عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ
(176) بَابُ اخْتِيَارِ صَلَاةِ الْمَرْأَةِ فِي بَيْتِهَا عَلَى صَلَاتِهَا فِي حُجْرَتِهَا، إِنْ كَانَ قَتَادَةُ سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ مِنْ مُوَرِّقٍ. باب: عورت کا اپنے کمرے میں نماز پڑھنا اپنے حجرے میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے ۔ اگر قتادہ نے یہ روایت مورق سے سنی ہو
حدیث نمبر: 1688
نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " صَلاةُ الْمَرْأَةِ فِي بَيْتِهَا أَعْظَمُ مِنْ صَلاتِهَا فِي حُجْرَتِهَا " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”عورت کی اپنے اندرونی کمرے میں نماز زیادہ اجر و ثواب والی ہے ، اُس کی اپنے حجرے ( بیرونی کمرے ، برآمدے ) میں پڑھی گئی نمازسے ۔ “