صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب العذر الذى يجوز فيه ترك إتيان الجماعة— جس عذر کی بنا پر نماز باجماعت ترک کرنا جائز ہے ، ان ابواب کا مجموعہ
(154) بَابُ النَّهْيِ عَنْ إِتْيَانِ الْجَمَاعَةِ لِآكِلِ الثُّومِ. باب: لہسن کھانے والے شخص کو نماز باجماعت میں شریک ہونا منع ہے
حدیث نمبر: 1662
نا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ الْخَزَّازُ ، نا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ فَلا يُؤْذِينَا بِهَا فِي مَسْجِدِنَا هَذَا " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ جو شخص اس سبزی میں سے کھا لے تو وہ ہمیں ہماری اس مسجد میں اس ( کی بُو ) کے ساتھ اذیت نہ دے ۔ “