حدیث نمبر: 1647
نا بُنْدَارٌ ، وَأَبُو مُوسَى ، قَالا : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ ، عَنْ ذَرٍّ ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي أَبْزَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ : " صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَتَرَكَ آيَةً " ، وَفِي الْقَوْمِ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، نُسِّيتَ آيَةَ كَذَا وَكَذَا ، أَوْ نُسِخَتْ ؟ قَالَ : " نُسِّيتُهَا " . هَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ وَقَالَ وَقَالَ أَبُو مُوسَى : عَنْ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُبَيٍّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نُسِّيَ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللَّهِ " وَفِي الْقَوْمِ أُبَيٌّ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ نُسِّيتَ آيَةَ كَذَا وَكَذَا ؟ أَوْ نَسِيتَهَا ؟ قَالَ : " لا ، بَلْ نُسِّيتُهَا "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی تو ( دوران قراءت ) ایک آیت چھوڑ دی اور لوگوں میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے ۔ ( نماز کے بعد ) اُنہوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ فلاں فلاں آیت بھول گئے ہیں یا وہ منسوخ ہوگئی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں وہ بھول گیا تھا ۔ “ یہ جناب بندار کی روایت ہے اور جناب ابوموسیٰ کی روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( نماز کے دوران قراءت کرتے ہوئے ) قرآن مجید کی ایک آیت بھول گئے ، جبکہ نمازیوں میں سیدنا ابی رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے ۔ اُنہوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ، آپ فلاں فلاں آیت بھول گئے ہیں یا آپ کو بھلا دی گئی ہے ( منسوخ کر دی گئی ہے ) ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہیں ( منسوخ نہیں ہوئی ) بلکہ میں اُسے بھول گیا تھا ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن / حدیث: 1647
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده صحيح