صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن— مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ
(128) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي خُصُوصِيَّةِ الْإِمَامِ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ دُونَ الْمَأْمُومِينَ باب: مقتدیوں کے علاوہ امام کا صرف اپنے لئے دعا کرنا درست ہے
حدیث نمبر: 1631
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : خَبَرُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فِي افْتِتَاحِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلاةَ مِنْ هَذَا الْبَابِ . وَهَذَا بَابٌ طَوِيلٌ ، قَدْ خَرَّجْتُهُ فِي كِتَابِ الْكَبِيرِمحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز شروع کرنے کے بارے میں مروی سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی حدیث اسی باب کے متعلق ہے اور یہ باب بڑا طویل ہے ، میں نے اسے کتاب الکبیر میں بیان کیا ہے ۔