صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن— مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ
(118) بَابُ أَمْرِ الْمَأْمُومِ بِالصَّلَاةِ جَالِسًا إِذَا صَلَّى إِمَامُهُ جَالِسًا. باب: مقتدی کو بیٹھ کر نماز پڑھنے کے حُکم کا بیان جبکہ اس کا امام بھی بیٹھ کر نماز پڑھائے
حدیث نمبر: 1613
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا سُفْيَانُ ، نا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، رِوَايَةً ، قَالَ : " إِنَّ الإِمَامَ أَمِينٌ ، أَوْ أَمِيرٌ ، فَإِنْ صَلَّى قَاعِدًا ، فَصَلُّوا قُعُودًا ، وَإِنْ صَلَّى قَائِمًا ، فَصَلُّوا قِيَامًا " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بیشک امام امانت دار ہے یا امیر ہے ، اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو ، اور اگر وہ کھڑے ہوکر نماز پڑھائے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو ۔