حدیث نمبر: 1560
قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ الْكُوفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ الْمُزَنِيُّ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَرَأَى نَاسًا فِي مُؤَخَّرِ الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ : " مَا يُؤَخِّرُكُمْ ؟ ! لا يَزَالُ أَقْوَامٌ يَتَأَخَّرُونَ حَتَّى يُؤَخِّرَهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ، تَقَدَّمُوا فَأْتَمُّوا بِي ، وَلْيَأْتَمَّ بِكُمْ مَنْ بَعْدَكُمْ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( مسجد میں ) داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو مسجد کے پچھلے حصّے میں دیکھا ۔ آپ نے دریافت کیا : ” تمہیں کس چیز نے مؤخر کردیا ہے ؟ “ کچھ لوگ مستقل پیچھے رہیں گے حتّیٰ کہ اللہ تعالیٰ بھی اُنہیں پیچھے کر دے گا ۔ تم آگے بڑھو اور میری اقتداء کرو اور تمہارے بعد والے تمھاری اقتداء کریں ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن / حدیث: 1560
تخریج حدیث صحيح مسلم