صحيح ابن خزيمه
كتاب الإمامة فى الصلاة وما فيها من السنن مختصر من كتاب المسند— کتاب المسند سے اختصار کے ساتھ نماز میں امامت اور اُس میں موجود سنّتوں کی کتاب
(48) بَابُ ذِكْرِ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْأَئِمَّةِ بِالرَّشَادِ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اماموں کے لئے رشد و ہدایت کی دعا کرنے کا بیان
أنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ . ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ ، كِلاهُمَا عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمُؤَذِّنُونَ أُمَنَاءُ ، وَالأَئِمَّةُ ضُمَنَاءُ ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ وَسَدِّدِ الأَئِمَّةَ " ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ حُجْرٍ . وَقَالَ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ: " أَرْشَدَ اللَّهُ الأَئِمَّةَ ، وَغَفَرَ لِلْمُؤَذِّنِينَ " . وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مؤذن امانت دار ہیں اور ائمہ ضامن ہیں ۔ «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمَؤَذِّنِيْنَ ، وَسَدِّدِ اْلأ ئِمّةَ» اے اللہ ، مؤذنوں کی بخشش فرما اور ائمہ کو راہ راست پر چلا ۔ “ تین مرتبہ دعا فرمائی ۔ یہ الفاظ علی بن حجر کی روایت کے ہیں اور حسین بن حسن کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ «اَرْشَدَ اللهُ الأ ئِمّةَ ، وَغَفَرَ لِلْمَؤَذِّنِيْنَ» ”اللہ تعالیٰ ائمہ کو رشد و ہدایت سے نوازے اور مؤذنوں کی مغفرت فرمائے ۔ “ یہ روایت محمد بن ابی صالح نے اپنے والد صالح کے واسطے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کی ہے ۔