صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن— عیدالفطر ، عیدالاضحٰی اور جو اُن میں جو ضروری سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ
(702) بَابُ الِاعْتِمَادِ عَلَى الْقِسِيِّ أَوِ الْعِصِيِّ عَلَى الْمِنْبَرِ فِي الْخُطْبَةِ باب: خطبہ کے دوران میں منبر پر کمان یالاٹھی کے ساتھ سہارا لینے کا بیان
نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ عُفَيْرٍ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا شِهَابُ بْنُ خِرَاشٍ الْحَوشِيُّ ، حَدَّثَنِي شُعَيْبُ بْنُ رُزَيْقٍ الطَّائِفِيُّ ، قَالَ : جَلَسْتُ إِلَى ، أَوْ مَعَ ، رَجُلٍ لَهُ صُحْبَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ الْحَكَمُ بْنُ حَزَنٍ الْكُلَفِيُّ ، فَأَنْشَأَ يُحَدِّثُنَا ، قَالَ : وَفَدْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَابِعَ سَبْعَةٍ ، أَوْ تَاسِعَ تِسْعَةٍ ، فَشَهِدْنَا الْجُمُعَةَ ، " فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَوَكِّئًا عَلَى قَوْسٍ أَوْ عَصًا ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ كَلِمَاتٍ طَيِّبَاتٍ خَفِيفَاتٍ مُبَارَكَاتٍ " جناب شیعب بن رزیق طائفی بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی جنہیں حکم بن حزن کلفی کہا جاتا ہے ، اُن کے ساتھ بیٹھا تو اُنہوں نے ہمیں بیان کرنا شروع کر دیا ، فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک وفد کے ساتھ سات میں سے ساتواں یا نو میں نواں شخص حاضر ہوا ۔ ہم جمعہ میں حاضر ہوئے ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک کمان یا لاٹھی کا سہارا لیکر کھڑے ہوئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی تعریفات بیان کیں اور پاکیزہ ، ہلکے پھلکے اور مبارکت کلمات کے ساتھ اللہ کی ثناء بیان کی ۔