حدیث نمبر: 1375
وَالدَّلِيلِ عَلَى أَنْ لَا أَذَانَ وَلَا إِقَامَةَ فِي صَلَاةِ الْكُسُوفِ.
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ سورج گرہن کی نماز کے لئے اذان اور اقامت نہیں کہی جائے گی

نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو إِنَّهُ لَمَّا كَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُودِيَ أَنَّ الصَّلاةَ جَامِعَةً " ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : وَهَكَذَا رَوَاهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلامٍ أَيْضًا ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں سورج کو گرہن لگا تو یہ اعلان کیا گیا ، بیشک جمع کرنے والی نماز ( تیار ہے ) ( اس ) کے لئے آؤ ۔ پھر مکمّل حدیث بیان کی ۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اسی طرح اس روایت کو معاویہ بن سلام نے بھی سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة الكسوف / حدیث: 1375
تخریج حدیث صحيح بخاري