صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب صلاة الخوف— نماز خوف کے ابواب کا مجموعہ
(635) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي وَضْعِ السِّلَاحِ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ إِذَا كَانَ بِالْمُصَلِّي أَذًى مِنْ مَطَرٍ أَوْ كَانَ مَرِيضًا. باب: نمازِ خوف میں ہتھیار اُتار کر رکھ دینے کی رخصت کا بیان جبکہ نمازی کو بارش کی وجہ سے تکلیف کا سامنا ہو یا وہ بیمار ہو
حدیث نمبر: 1369
ثنا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالا : حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : أَخْبَرَنِي يَعْلَى وَهُوَ ابْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " إِنْ كَانَ بِكُمْ أَذًى مِنْ مَطَرٍ أَوْ كُنْتُمْ مَرْضَى " قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ : " كَانَ جَرِيحًا "محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ یہ آیت « إِن كَانَ بِكُمْ أَذًى مِّن مَّطَرٍ أَوْ كُنتُم مَّرْضَىٰ أَن تَضَعُوا أَسْلِحَتَكُمْ » [ سورة النساء : 102 ] ” اگر تمہیں بارش کی وجہ سے تکلیف ہو یا تم بیمار ہو( ہتھیار اتار کر نماز پڑھ لو ) “ اُس وقت نازل ہوئی جب سیدنا عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ زخمی تھے ۔