صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب صلاة الخوف— نماز خوف کے ابواب کا مجموعہ
(634) بَابُ صَلَاةِ الْإِمَامِ الْمَغْرِبَ بِالْمَأْمُومِينَ صَلَاةَ الْخَوْفِ باب: امام کا مقتدیوں کا نماز مغرب نماز خوف پڑھانے کا بیان
حدیث نمبر: 1368
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرِ بْنِ رِبْعِيٍّ الْقَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَلِيفَةَ الْبَكْرَاوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى بِالْقَوْمِ صَلاةَ الْمَغْرِبِ ثَلاثَ رَكَعَاتٍ ، ثُمَّ انْصَرَفَ ، وَجَاءَ الآخَرُونَ فَصَلَّى بِهِمْ ثَلاثَ رَكَعَاتٍ ، فَكَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتٌّ رَكَعَاتٍ ، وَلِلْقَوْمِ ثَلاثٌ ثَلاثٌ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو نماز مغرب ( نماز خوف کے طور پر ) تین رکعات پڑھائیں ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہو گئے ، دوسرا گروہ آیا توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی تین رکعات پڑھائیں ، اس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چھ رکعات ہوگئیں اور صحابہ کرام کی تین تین رکعات ہوئیں ۔