حدیث نمبر: 1358
وَانْتِظَارِهِ الطَّائِفَةَ الثَّانِيَةَ جَالِسًا قَبْلَ التَّسْلِيمِ لِيَقْضِيَ الرَّكْعَةَ الثَّانِيَةَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

اور اس کا بیٹھ کر دوسرے گروہ کا انتظار کرنا تاکہ وہ بھی دوسری رکعت مکمّل کرلیں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرِّمِيُّ ، وَأَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، وَهَذَا حَدِيثُ الْمُخَرِّمِيِّ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عِبَادَةَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، أَنَّهُ قَالَ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ : " تَقُومُ طَائِفَةٌ وَرَاءَ الإِمَامِ وَطَائِفَةٌ خَلْفَهُ ، فَيُصَلِّي بِالَّذِينَ خَلْفَهُ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ ، ثُمَّ يَقْعُدُ مَكَانَهُ حَتَّى يَقْضُوا رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ ، ثُمَّ يَتَحَوَّلُونَ إِلَى مَكَانِ أَصْحَابِهِمْ ، ثُمَّ يَتَحَوَّلُ أَصْحَابُهُمْ إِلَى مَكَانِ هَؤُلاءِ ، فَيُصَلِّي بِهِمْ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ ، ثُمَّ يَقْعُدُ مَكَانَهُ حَتَّى يُصَلُّوا رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ ثُمَّ يُسَلِّمُ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ نماز خوف کے طریقے کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ ایک گروہ امام کے پیچھے کھڑا ہوگا جبکہ دوسرا گروہ ان کے پیچھے ( دشمن کے سامنے ) کھڑا رہے گا ، امام اپنے پیچھے کھڑے ہونے والے گروہ کو ایک رکوع اور دو سجدے کرائے گا ۔ پھر وہ اپنی جگہ پر بیٹھا رہے گا حتّیٰ کہ وہ دوسری رکعت دو سجدوں سمیت پوری کریں گے ۔ پھر وہ اپنے ساتھیوں کی جگہ چلے جائیں گے اور وہ اُن کی جگہ آجائیں گے ، تو امام اُنہیں بھی ایک رکعت دو سجدوں کے ساتھ پڑھائے گا ، پھر وہ اپنی جگہ بیٹھا رہے گا حتّیٰ کہ وہ دوسری رکعت اور دو سجدے ادا کرلیں گے ، پھر امام ( اس گروہ کے ساتھ ) سلام پھیردے گا ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة الخوف / حدیث: 1358
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده حسن