صحیح ابن خزیمہ — حدیث نمبر 1348

باب: اس بات کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نماز ( خوف ) ہر گروہ کو ایک رکعت پڑھائی تھی اور دونوں گروہوں نے ( اس کے بعد ) نماز کی تکمیل نہیں کی تھی ، جبکہ دشمن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور قبلہ شریف کے درمیان تھا

(622) بَابُ ذِكْرِ الْبَيَانِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى هَذِهِ الصَّلَاةَ بِكُلِّ طَائِفَةٍ رَكْعَةً وَلَمْ يَقْضِ الطَّائِفَتَانِ شَيْئًا،

حدیث نمبر: 1348
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مَنْحُوفٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ ، وَمِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنْ يَزِيدَ الْفَقِيرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ ، وَلَمْ يَقُلْ : " ثُمَّ سَلَّمَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ بالا حدیث کی مثل روایت کرتے ہیں ۔ لیکن اس میں یہ الفاظ بیان نہیں کیے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة الخوف / حدیث: 1348
تخریج حدیث انظر الحديث السابق