صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب سنن السواك وفضائله— مسواک کی سنتوں اور اس کے فضائل کے ابواب کا مجموعہ
(102) بَابُ بَدْءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ دُخُولِ مَنْزِلِهِ باب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے گھر داخل ہوتے وقت مسواک سے ابتداء کرنا
حدیث نمبر: 134
وَإِنَّمَا بَدَأْنَا بِذِكْرِ السِّوَاكِ قَبْلَ صِفَةِ الْوُضُوءِ لِبَدْءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهِ قَبْلَ الْوُضُوءِ عِنْدَ دُخُولِ مَنْزِلِهِ.محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
ہم نے مسواک کے ذکر سے ابتداء کی ہے ، وضو کی کیفیت بیان کرنے سے پہلے ، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت وضو سے پہلے مسواک سے ابتداء فرماتے تھے ۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ . ح وَنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا مِسْعَرٌ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا عَلِيٌّ يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ ، عَنْ مِسْعَرٍ كِلاهُمَا ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَائِشَةَ : " بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْدَأُ إِذَا دَخَلَ الْبَيْتَ ؟ قَالَتْ : بِالسِّوَاكِ " . وَقَالَ يُوسُفُ : إِذَا دَخَلَ بَيْتَهُمحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت شریح بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر داخل ہوتے تھے تو کس چیز سے ابتدا کرتے تھے ؟ اُنہوں نے فرمایا کہ مسواک سے ۔ یوسف کی روایت میں « اِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ » ” جب آپ اپنے گھر داخل ہوتے “ کے الفاظ ہیں ۔