صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأفعال المباحة فى المسجد غير الصلاة وذكر الله— مسجد میں نماز اور ذکر اللہ کے علاوہ مباح کاموں کے ابواب کا مجموعہ
(618) بَابُ ذِكْرِ صَلَاةِ الْوُسْطَى الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِالْمُحَافَظَةِ عَلَيْهَا عَلَى التَّكْرَارِ وَالتَّأْكِيدِ بَعْدَ دُخُولِهَا فِي جُمْلَةِ الصَّلَوَاتِ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ بِالْمُحَافَظَةِ عَلَيْهَا، باب: اس درمیانی نماز کا بیان جس کی حفاظت و نگہداشت کا حُکم اللہ تعالی نے ان جملہ نمازوں کی حفاظت کے حُکم کے بعد دوبارہ تاکید کے ساتھ دیا ہے جن میں یہ بھی شامل تھی
حدیث نمبر: 1337
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ شُتَيْرِ بْنِ شَكَلٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " شَغَلُونَا عَنْ صَلاةِ الْوُسْطَى صَلاةِ الْعَصْرِ ، مَلأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ ، أَوْ قَالَ : بُيُوتَهُمْ نَارًا " ، وَقَالَ الأَشَجُّ : " بُيُوتَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا ، ثُمَّ صَلَّى بَيْنَ الْعِشَاءَيْنِ " ، زَادَ سَلْمٌ : " بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ "محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ان کافروں نے ہمیں درمیانی نماز ، نماز عصر سے مشغول کر دیا تھا ، اللہ تعالیٰ ان کی قبروں یا فرمایا کہ ان کے گھروں کو آگ سے بھر دے ۔ “ جناب الاشج کی روایت میں ہے کہ ان کے گھروں اور ان کی قبروں کو آگ سے بھر دے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( عصر کی نماز ) دو عشاؤں کے درمیان پڑھی ۔ جناب سلم نے ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے کہ مغرب اور عشاء کے درمیان ( نماز عصر پڑھی ) ۔