صحیح ابن خزیمہ — حدیث نمبر 1335
باب: اس درمیانی نماز کا بیان جس کی حفاظت و نگہداشت کا حُکم اللہ تعالی نے ان جملہ نمازوں کی حفاظت کے حُکم کے بعد دوبارہ تاکید کے ساتھ دیا ہے جن میں یہ بھی شامل تھی
(618) بَابُ ذِكْرِ صَلَاةِ الْوُسْطَى الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِالْمُحَافَظَةِ عَلَيْهَا عَلَى التَّكْرَارِ وَالتَّأْكِيدِ بَعْدَ دُخُولِهَا فِي جُمْلَةِ الصَّلَوَاتِ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ بِالْمُحَافَظَةِ عَلَيْهَا،
وَهَذَا مِنْ وَاوِ الْوَصْلِ الَّتِي نَقُولُ إِنَّمَا عَلَى مَعْنَى التَّكْرَارِ وَالتَّأْكِيدِ، لَا مِنْ وَاوِ الْفَصْلِ، إِذْ مُحَالٌ أَنْ تَكُونَ الصَّلَاةُ الْوُسْطَى لَيْسَتْ مِنَ الصَّلَوَاتِ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: {حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى} [البقرة: ٢٣٨] فَالصَّلَاةُ الْوُسْطَى كَانَتْ دَاخِلَةً فِي الصَّلَوَاتِ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ فِي أَوَّلِ الذِّكْرِ بِالْمُحَافَظَةِ عَلَيْهَا، ثُمَّ قَالَ: {وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى} [البقرة: ٢٣٨] عَلَى مَعْنَى التَّكْرَارِ وَالتَّأْكِيدِ، وَقَدِ اسْتَقْصَيْتُ هَذَا الْجِنْسِ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ عِنْدَ ذِكْرِ اعْتِرَاضِ مَنِ اعْتَرَضَ عَلَيْنَا فَادَّعَى أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ فَرَّقَ بَيْنَ الْإِيمَانِ وَالْأَعْمَالِ الصَّالِحَةِ بِوَاوِ اسْتِئْنَافٍ فِي قَوْلِهِ: {وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ} [البقرة: ٨٢]اور یہ واؤ وصل میں سے ہے جس کے بارے میں ہم کہتے ہیں کہ وہ تکرار اور تاکید کے معنی میں ہوتی ہے ، واؤ فصل میں سے نہیں ، کیونکہ یہ ناممکن ہے کہ درمیانی نماز ، نمازوں میں شامل نہ ہو ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے : « حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى » [ سورة البقرة : 238 ] ” نمازوں کی حفاظت کرو اور ( خاص طور پر ) درمیانی نماز کی ۔ “ لہٰذا درمیانی نماز اُن نمازوں میں شامل تھی جن کی حفاظت کا حُکم اللہ تعالیٰ نے ذکر کے شروع میں دیا ہے ، پھر تکرار اور تاکید کے معنی میں فرمایا : « وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى » [ سورة البقرة : 238 ] ” اور درمیانی نماز کی ۔ “ میں نے اس قسم کی پوری بحث کتاب الایمان میں اُس شخص کے اعتراض کے ذکر میں کی ہے جس نے ہم پر اعتراض کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فرمان « وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ » [ سورة البقرة : 82 ] ” اور جو لوگ ایمان لائے اور اُنہوں نے نیک عمل کیے “ میں واؤ استیناف کے ذریعے ایمان اور اعمال صالحہ کے درمیان فرق کیا ہے ۔
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، نَا الْمُعْتَمِرُ ، قَالَ : سَمِعْتُ هِشَامًا ، نَا مُحَمَّدٌ ، عَنْ عَبِيدَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ يَوْمَ الأَحْزَابِ : " مَا لَهُمْ ؟ مَلأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ نَارًا ، كَمَا شَغَلُونَا عَنِ الصَّلاةِ الْوُسْطَى حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ " سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ احزاب میں فرمایا : ” اللہ تعالیٰ اُن مشرکوں کی قبروں اور اُن کے گھروں کو آگ سے بھرے جیسے اُنہوں نے ہمیں درمیانی نماز سے مشغول کیے رکھا حتّیٰ کہ سورج غروب ہو گیا ۔ “