صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها— مساجد کے فضائل ، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ
(609) بَابُ كَرَاهَةِ الْمُرُورِ فِي الْمَسَاجِدِ مِنْ غَيْرِ أَنْ تُصَلَّى فِيهَا وَالْبَيَانِ أَنَّهُ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ باب: مساجد میں نماز پڑھے بغیر ان سے گزرنا مکروہ ہے ، اور اس بات کا بیان کہ یہ عمل قیامت کی نشانیوں میں سے ہے
نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الأَوْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ يُوسُفُ : ابْنُ الْمُسَيِّبِ الْبَجَلِيُّ ، وَقَالا : قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلَكِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : لَقِيَ عَبْدُ اللَّهِ رَجُلٌ ، فَقَالَ : السَّلامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ عَلَيْهِ الصلاة السَّلامُ ، وَهُوَ يَقُولُ : " إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يَمُرَّ الرَّجُلُ فِي الْمَسْجِدِ لا يُصَلِّي فِيهِ رَكْعَتَيْنِ ، وَأَنْ لا يُسَلِّمَ الرَّجُلُ إِلا عَلَى مَنْ يَعْرِفُ ، وَأَنْ يُبَرِّدَ الصَّبِيُّ الشَّيْخَ " . قَالَ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ : قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَجناب ابوجعد بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو ملا تو اُس نے کہا کہ اے ابن مسعود ، السلام علیک ۔ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ” بیشک قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ آدمی مسجد سے گزرے گا اور اس میں دو رکعات بھی ادا نہیں کرے گا ، اور آدمی اپنے جاننے والوں ہی کو سلام کرے گا ۔ اور بچّہ بزرگوں کو حقیر اور کم تر سمجھے گا ۔ “ جناب احمد بن عثمان کی روایت میں ہے کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ “