صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها— مساجد کے فضائل ، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ
(591) بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْبَيْعِ وَالشِّرَاءِ فِي الْمَسَاجِدِ باب: مساجد میں خرید و فروخت منع ہے
حدیث نمبر: 1304
نَا بُنْدَارٌ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالا : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنِ الشِّرَى وَالْبَيْعِ فِي الْمَسْجِدِ ، وَأَنْ يُنْشَدَ فِيهِ الشِّعْرُ ، وَأَنْ يُنْشَدَ فِيهِ الضَّالَّةُ ، وَعَنِ الْحِلَقِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَبْلَ الصَّلاةِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں خریدوفروخت سے منع فرمایا ہے ۔ اور یہ کہ اس میں شعر پڑھے جائیں ، اور اس میں گم شدہ چیز کا اعلان کیا جائے ، نیز جمعہ والے دن نماز جمعہ سے قبل ( گفتگو کے لئے ) حلقے بنانے سے منع کیا ہے ۔