حدیث نمبر: 1303
نَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ : سَمِعَ ابْنُ مَسْعُودٍ " رَجُلا يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ ، فَغَضِبَ وَسَبَّهُ ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ : مَا كُنْتَ فَحَّاشًا يَا ابْنَ مَسْعُودٍ ، قَالَ : إِنَّا كُنَّا نُؤْمَرُ بِذَلِكَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

جناب ابوعثمان بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان کرتے ہوئے سنا ، تو آپ سخت غضب ناک ہوئے اور اُسے برا بھلا کہا ، تو ایک شخص نے اُن سے عر ض کی کہ اے ابن مسعود ، آپ تو فحش گوئی نہیں کرتے تھے ؟ تو اُنہوں نے فرمایا کہ ہمیں ( ایسے موقع پر ) ایسے ہی کرنے کا حُکم دیا جاتا تھا ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها / حدیث: 1303
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده جيد