حدیث نمبر: 1299
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَاءَ كَانَتْ تَقُمُّ الْمَسْجِدَ ، فَمَاتَتْ ، فَفَقَدَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَأَلَهُ عَنْهَا بَعْدَ أَيَّامٍ ، فَقِيلَ لَهُ : إِنَّهَا مَاتَتْ ، قَالَ : " فَهَلا آذَنْتُمُونِي " ، فَأَتَى قَبْرَهَا فَصَلَّى عَلَيْهَا
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابوہر یرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سیاہ رنگ کی عورت مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی ، وہ فوت ہو گئی ( اور صحابہ کرام نے اُسے دفن کر دیا ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے گم پایا تو کچھ دنوں کے بعد اُس کے بارے میں پوچھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ وہ فوت ہو گئی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم نے مجھے اطلاع کیوں نہ کی ؟ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس کی قبر پر تشریف لائے اور اُس کی نماز جنازہ پڑھی ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها / حدیث: 1299
تخریج حدیث صحيح بخاري