صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها— مساجد کے فضائل ، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ
(585) بَابُ تَطْيِيبِ الْمَسَاجِدِ باب: مساجد کو خوشبو سے معطر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1295
نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " حَتَّهَا بِيَدِهِ ، يَعْنِي النُّخَامَةَ أَوِ الْبُزَاقَ ، ثُمَّ لَطَّخَهَا بِالزَّعْفَرَانِ ، دَعَا بِهِ " . قَالَ : فَلِذَلِكَ صُنِعَ الزَّعْفَرَانُ فِي الْمَسَاجِدِمحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ مبارک سے بلغم یا تُھوک کو رگڑ کر صاف کر دیا پھر اُس پر زعفران منگوا کر اُس کی لیپ کردی ۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں ، اس لئے مساجد میں زعفران لگایا جاتا ہے ۔