حدیث نمبر: 1285
نَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، وَشُعْبَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ هِلالٍ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ الأَجْدَعِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا تُصَلُّوا بَعْدَ الْعَصْرِ إِلا أَنْ تُصَلُّوا وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم عصر کے بعد نماز نہ پڑھو ، الّا یہ کہ تم نماز اس حال میں پڑھو کہ سورج ابھی بلند ہو ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأوقات التى ينهى عن صلاة التطوع فيهن / حدیث: 1285
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده صحيح