صحیح ابن خزیمہ — حدیث نمبر 1273

باب: سورج کے طلوع اور غروب ہوتے وقت قصد و کوشش کے ساتھ نماز پڑھنا منع ہے

(574) بَابُ الزَّجْرِ عَنْ تَحَرِّي الصَّلَاةِ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَعِنْدَ غُرُوبِهَا

حدیث نمبر: 1273
وَالدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ السَّكْتَ لَا يَكُونُ خِلَافَ النُّطْقِ وَلَا يَجُوزُ الِاحْتِجَاجُ بِالسَّكْتِ عَلَى النُّطْقِ عَلَى مَا يَتَوَهَّمُهُ بَعْضُ مَنْ يَدَّعِي الْعِلْمَ، إِذْ لَوْ جَازَ الِاحْتِجَاجُ بِالسَّكْتِ عَلَى النُّطْقِ لَكَانَ فِي قَوْلِهِ: لَا صَلَاةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ إِبَاحَةُ الصَّلَاةِ إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ وَإِنْ كَانَ الْمُصَلِّي مُتَحَرِّيًا بِصَلَاتِهِ طُلُوعَ الشَّمْسِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ خاموشی ( سکوت ) نطق ( صراحت ) کے خلاف نہیں ہوتی ، اور خاموشی سے نطق کے خلاف دلیل لینا جائز نہیں ، جیسا کہ علم کا دعویٰ کرنے والے بعض لوگ گمان کرتے ہیں ۔ کیونکہ اگر خاموشی سے نطق کے خلاف دلیل لینا جائز ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان : ” صبح کے بعد سورج طلوع ہونے تک کوئی نماز نہیں “ میں سورج طلوع ہونے کے وقت نماز کی اجازت ہوتی ، اگرچہ نمازی اپنی نماز کے ساتھ طلوع آفتاب کا قصد کرنے والا ہو

نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نَا يَحْيَى ، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ بِشْرٍ ، نَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَحَرَّوْا بِصَلاتِكُمْ طُلُوعَ الشَّمْسِ ، وَلا غُرُوبَهَا ، فَإِنَّهَا تَغْرُبُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ " وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا بَرَزَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فَأَمْسِكُوا عَنِ الصَّلاةِ حَتَّى يَسْتَوِيَ ، فَإِذَا غَابَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فَأَمْسِكُوا عَنِ الصَّلاةِ حَتَّى يَغِيبَ " وَهَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ وَقَالَ أَبُو كُرَيْبٍ : " فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بِقَرْنَيْ شَيْطَانٍ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیا ن کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اپنی نماز کی ادائیگی کے ساتھ طلوع شمس اور غروب شمس کا قصد و ارادہ نہ کرو ۔ کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے ۔ “ نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب سورج کا کنارہ نکل آئے تو اس کے برابر ہونے تک نماز سے رکے رہو ۔ اور جب سورج کا کنارہ غروب ہو جائے تو اس کے مکمّل غروب ہونے تک نماز سے رک جاؤ ۔ “ یہ بندار کی حدیث ہے اور جناب ابوکریب کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ ’’ بیشک وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأوقات التى ينهى عن صلاة التطوع فيهن / حدیث: 1273
تخریج حدیث صحيح بخاري