صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب صلاة التطوع فى السفر على الدواب— سفر میں نفل نماز سواری کے اوپر بیٹھ کر پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ
(571) بَابُ صِفَةِ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ فِي الصَّلَاةِ رَاكِبًا باب: سوار ہونے کی حالت میں نماز میں رکوع وسجود کرنے کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 1270
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ " يُصَلِّي النَّوَافِلَ فِي كُلِّ وَجْهٍ ، وَلَكِنَّهُ يَخْفِضُ السَّجْدَتَيْنِ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ ، وَيُومِئُ إِيمَاءً " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر ہر سمت میں نوافل پڑھ رہے تھے ، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کی نسبت دونوں سجدوں کے لئے زیادہ جُھکتے ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اشارہ کے ساتھ نماز پڑھتے تھے ۔