صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب صلاة التطوع فى السفر— سفر میں نفل نماز پڑھنے کے متعلق ابواب کا مجموعہ
(562) بَابُ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ قَبْلَ صَلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ باب: سفر میں فرض نماز سے پہلے نفل نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1255
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، نَا يَحْيَى ، نَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُرَاقَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لا يُصَلِّي قَبْلَهَا وَلا بَعْدَهَا فِي السَّفَرِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب عبداللہ بن سراقہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز سے پہلے اور اس کے بعد ( نفل ) نماز نہیں پڑھتے تھے ۔