صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب صلاة التطوع قاعدا— بیٹھ کر نفل نماز پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ
(557) بَابُ إِبَاحَةِ الْجُلُوسِ لِبَعْضِ الْقِرَاءَةِ وَالْقِيَامِ لِبَعْضٍ فِي الرَّكْعَةِ الْوَاحِدَةِ باب: ایک ہی رکعت میں کچھ قرأت بیٹھ کر اور کچھ کھڑے ہو کر کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: 1243
نَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ مَرَّةً ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي جَالِسًا ، وَكَانَ إِذَا بَقِيَ عَلَيْهِ مِنَ السُّورَةِ ثَلاثُونَ أَوْ أَرْبَعُونَ آيَةً قَامَ فَقَرَأَهَا ثُمَّ رَكَعَ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھتے تھے ۔ اور جب سورت سے تیس یا چالیس آیات کی تلاوت باقی رہ جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو جاتے اور اُن آیات کی تلاوت کرتے ، پھر رکوع ۔ “