حدیث نمبر: 1237
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ ، ح وَحَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ هِلالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي جَالِسًا ، قُلْتُ : حُدِّثْتُ أَنَّكَ ، تَقُولُ : " إِنَّ صَلاةَ الْجَالِسِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلاةَ الْقَائِمِ ، قَالَ : أَجَلْ ، وَلَكِنِّي لَسْتُ كَأَحَدٍ مِنْكُمْ " ، هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي مُوسَى ، لَمْ يَقُلْ بُنْدَارٌ : قَالَ : " أَجَلْ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو میں نے عرض کی ، مجھے بتایا گیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” بیشک بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کا اجر ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے سے آدھا ہے ۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہاں “ لیکن میں تم میں سے کسی ایک شخص کی طرح نہیں ہوں ، یہ ابوموسیٰ کی حدیث کے الفاظ ہیں ۔ جناب بندار نے یہ نہیں کہا کہ ’’ ہاں “ ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة التطوع قاعدا / حدیث: 1237
تخریج حدیث صحيح مسلم