حدیث نمبر: 1223
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الدِّرْهَمِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ هَارُونَ ، عَنِ الْعَوَّامِ هُوَ ابْنُ حَوْشَبٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " أَوْصَانِي خَلِيلِي بِثَلاثٍ لَسْتُ بِتَارِكِهِنَّ : أَنْ لا أَنَامَ إِلا عَلَى وِتْرٍ ، وَأَنْ لا أَدَعَ رَكْعَتَيِ الضُّحَى فَإِنَّهَا صَلاةٌ الأَوَّابِينَ ، وَصِيَامِ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرے دوست اور خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین باتوں کی وصیت کی ، میں انہیں نہیں چھوڑوں گا ، یہ کہ میں وتر پڑھ کر سویا کروں ، اور یہ کہ میں نماز چاشت کی دو رکعات کو ترک نہ کروں کیونکہ وہی نماز اوّابین ہے ۔ اور ہر مہینے میں تین روزے رکھنے کی وصیت فرمائی ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة الضحى / حدیث: 1223
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح