صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب صلاة الضحى— نماز چاشت اور اس میں جو مسنون چیزیں ہیں ان کے ابواب کا مجموعہ
(539) بَابُ الْوَصِيَّةِ بِالْمُحَافَظَةِ عَلَى صَلَاةِ الضُّحَى باب: چاشت کی نماز پر محافظت کی وصیت کا بیان
حدیث نمبر: 1222
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ الْعَسْكَرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " أَوْصَانِي خَلِيلِي بِثَلاثٍ : بِصَوْمِ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ، وَلا أَنَامُ إِلا عَلَى الْوِتْرِ ، وَرَكْعَتَيِ الضُّحَى " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین کا موں کی وصیت فرمائی ۔ ہر مہینے تین روزے رکھنے ، اور یہ کہ میں وتر پڑھ کر سویا کروں ، اور چاشت کی دو رکعات پڑھنے کی وصیت فرمائی ۔