صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب التطوع غير ما تقدم ذكرنا لها— نفل نماز کے متعلق غیر مذکور احادیث کے ابواب کا مجموعہ
(531) بَابُ الْأَمْرِ بِإِكْرَامِ الْبُيُوتِ بِبَعْضِ الصَّلَاةِ فِيهَا باب: گھروں میں کچھ نماز پڑھ کر انہیں عزت و شرف دینے کے حُکم کا بیان
حدیث نمبر: 1207
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ فَرُّوخَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَكْرِمُوا بُيُوتَكُمْ بِبَعْضِ صَلاتِكُمْ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اپنی کچھ نماز کے ساتھ اپنے گھروں کو عزت و شرف دو ۔ “